• news

اوورسیز پاکستانیوں کی سے ترسیلات زر میں 5.98فیصد اضافہ ہوا: سٹیٹ بنک

اسلام آباد(اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال 2015-16 ء کے پہلے 7 ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر کی شرح میں 5.98 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2015 ء تا جنوری 2016 ء کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 11 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 10 ارب 50 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی اس طرح رواں مالی سال میں ترسیلات زر کی وصولی کی شرح میں تقریبا 6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں جاری مالی سال 2015-16 ء کے ابتدائی 7 مہینوں میں جولائی تا جنوری 2015-16 ء کے دوران ملکی درآمدات کے حجم میں مجموعی طور پر 5.39 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس سے تقریبا ایک ارب 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوئی ہے ـمرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنور ی کے دوران مجموعی ملکی درآمدات کا حجم 25 ارب 72 کروڑ ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 27 ارب 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں ۔

ای پیپر-دی نیشن