• news

حکومت نے نیپرا کے متعین کردہ 10ٹیرف بلاک کر دیئے

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) کی جانب سے جاری کردہ کم از کم 10 ٹیرف بلاک کر دیئے ہیں جو مارکیٹ پریکٹس اور مروجہ قیمتوں سے زائد تھے میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا ہے کہ نیپرا کی جانب سے متعین شدہ اپ فرنٹ ٹیرف زیادہ ہیں لہذا ہم نے سولر اور ونڈ پاور پلانٹس کے نفاذ کو روک دیا ہے اور تھرمل پلانٹس پر مسابقتی بڈنگ شروع کر دی ہے انہوں نے کہا کہ سولر اور ونڈ پاور پلانٹس کو 14.5 اور 13.5 فیصد سے ٹیرف کی اجازت دینا مشکل تھا یہ عموماً چھوٹے پلانٹس ہیں اور بیس سپلائی کیٹگری میں نہیں آتے اس لئے ہمیں کچھ تاخیر برداشت کرنا ہو گی ۔ ایک دوسرے حکومتی عہدیدار نے کہا کہ حکومت ریگولیٹر کو اپنی غلطی درست کرنے کو کہے گی نیپرا کے ترجمان تبصرے کے لئے دستیاب نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن