• news

آئن سٹائن کی تھیوری پر ریسرچ کرنیوالے دوسرے پاکستانی عمران نے پشاور سے انجینئرنگ کی ڈگری لی،پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا: بھائی

روم (نوائے وقت پورٹ) کشش ثقل سے متعلق آئن سٹائل کی تھیوری پر ریسرچ کرنے والی ٹیم میں ایک نہیں دو پاکستانی شامل تھے۔ ٹیم میں کراچی کی نرگس ماولہ والا کے ساتھ کوئٹہ کے عمران خان بھی تھے۔ پشاور سے انجینئرنگ کرنے والے عمران خان نے اٹلی سے پی ایچ ڈی میں سکالرشپ حاصل کی۔ عمران خان کے بھائی کا کہنا ہے انہیں عمران پر فخر ہے۔ انہوں تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا۔ اس نے ہمارے ملک کا نام روشن کیا۔ ہمارے بلوچستان کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ بلوچستان کے طالبعلم نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

ای پیپر-دی نیشن