پولو کپ : لرننگ الائنس نے الخان کو ہرا دیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام رائل ریذیڈنیشیا ایبک پولو کپ 2016ء لاہور پولو کلب کے ایبک پولو گرائونڈ میں شروع ہوگیا۔ افتتاحی میچ میں لرننگ الائنس نے زبردست مقابلے کے بعد الخان کو 8-4 سے شکست دیدی۔ میچ کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز اعظم حیات نون، آغا نجیب، علی ملک اور پولو کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔