جو کچھ ہوا وہ میرا ایک حرکت پر رد عمل تھا:وہاب ریاض
لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے فاسٹ بائولر وہاب ریاض نے نوجوانوں سے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچ میں ان کے اور احمد شہزاد کے درمیان جو کچھ ہوا اس سے کوئی اثر قبول نہ کریں۔میچ میں جو کچھ ہوا وہ میرا ایک حرکت پر رد عمل تھا۔ لیکن میں اس کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا۔ میں لوگوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس واقعے کا اثر قبول نہ کریں۔