• news

سپرلیگ کو ہر سطح پر پذیرائی ملی ہے : صلاح الدین صلو

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ نے ابتدائی دنوں میں ہی اپنی اہمیت منوا لی ہے۔ ایونٹ کے اب تک ہونیوالے مقابلوں میں شائقین کو اچھادلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد اور اچھے انتظامات پر پی ایس ایل گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین احمد صلو نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے سپر لیگ کے قدم اٹھانے کو ہر سطح پر پذیرائی ملی ہے بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بھی ایونٹ کی کامیابی کے لئے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ پی ایس ایل سے پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ دنیا بھر کے بہترین کھلاڑیوں اور ماضی کے عظیم کرکٹرز کے ڈریسنگ روم میں وقت گذارنے سے نوجوان کرکٹرز کو بہت فائدہ ہوگا۔ لیگ ملکی کرکٹ میں شاندار اضافہ ہے اسکے ثمرات نچلی سطح تک پہنچیں گے۔ نجم سیٹھی نے اس خواب خو تعبیر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن