• news

انڈر 19 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بری نہیں تھی : محمد الیاس، شعیب حبیب

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان انڈر 19 ٹیم کی عالمی کپ میں کارکردگی بہت بری نہیں رہی۔ سلیکٹرز نے بہتر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شعیب حبیب نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آف سپنر ارسل شیخ کی کارکردگی نہایت عمدہ رہی ہے اس نو عمر کرکٹر میں بہترین آف سپنر بننے کی خوبیاں موجود ہیں شرط یہ ہے کہ وہ غیر ضروری کوچنگ سے بچا رہے۔محمد ارسل ایک حقیقی آف سپنر ہے اسکی سلیکشن پر بھی غیر ضروری تنقید کی گئی تھی۔ ہمارے پاس کوئی اچھا آف سپنر نظر نہیں آ رہا ان حالات میں ارسل شیخ کو گروم کرنے اور بھرپور مواقع دینے کی ضرورت ہے. ہم جس ٹیم سے کوارٹر فائنل ہارے وہ ٹیم عالمی کپ جیت گئی ہے تو ہم بہتر ٹیم سے ہارے تھے ہاں کوارٹر فائنل میں پہلے بیٹنگ کرنے والے معاملے پر ضرور بات ہونی چاہیے۔ ا

ای پیپر-دی نیشن