ڈیوس کپ ٹائی، قومی ٹینس کھلاڑیوں سری لنکا میں تیاری کریں گے
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے وقت کم ہونے کے باعث چین کے خلاف ڈیووس کپ ٹائی کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اپنے ملک کے بجائے سری لنکا میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ قومی کھلاڑی وہاں کی کنڈیشن سے بخوبی واقف ہو جائیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان ڈیووس کپ ٹائی آئندہ ماہ 4 سے 6 مارچ تک سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہوگا جس میں اعصام الحق، عقیل خان، محمد عابد مشتاق اور یاسر خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم 26 فروری کو سری لنکا روانہ ہوگی۔ قومی کھلاڑیوں نے گزشتہ 2 ماہ سے مصروف وقت گزارا ہے، ساوتھ ایشین گیمز کی تیاری کے لئے ایک ماہ تک تربیتی کیمپ اور قومی ایونٹس میں مصروفیت کے باعث کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ وقت کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں نہیں لگایا جاسکتا۔