سندھ حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری سے متعلق وفاق سے مزید تفصیلات مانگ لیں
کراچی ( نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے پاکستان سٹیل مل کی نجکاری سے متعلق وفاق سے مزید تفصیلات طلب کر لیں ۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پاکستان سٹیل کی نجکاری سے متعلق نجکاری کمشن کو جواب بھجوا دیا ۔ سٹیل ملز کی گیس کی بحالی سندھ کا پہلا مطالبہ ہے گیس بندش سے پاکستان سٹیل کا اربوں روپے کی مشینری خراب ہوگئی ہے، وفاقی حکومت پاکستان سٹیل کیلئے مراعاتی پیکیج کا اعلان کرے ۔ پاکستان سٹیل کے واجبات کی ادائیگی بھی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ وفاقی حکومت پاکستان سٹیل نجکاری سے متعلق رپورٹ سندھ کے حوالے کرے ۔