گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی کا تحریک انصاف میانوالی کی صدارت کا الیکشن لڑنے کا اعلان
میانوالی (نامہ نگار) فوک گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں ضلع میانوالی کی ضلعی صدارت کا الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، اس ضمن میں انہوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو گندگی کا ڈھیر کہا جاتا ہے اگر گندگی میں گھسیں گے تو گندگی صاف ہو گی، میرے قائد عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاست عبادت ہے اگر اسے خدمت سمجھ کر کیا جائے، انہوں نے کہا جس طرح لاڑکانہ بھٹو خاندان کا اور لاہور میاں برادران کی سیاست کا گڑھ ہے میانوالی عمران خان کا ہے، عمران خان پر کبھی کرپشن کا الزام نہیں آیا۔ بحیثیت آرٹسٹ میں نے کوئی ایسا کام نہیں کیاکہ میانوالی کے نام پر کوئی آنچ آئے۔