لاہور: لاکھوں کے ڈاکے‘ فیروز والا میں کسٹمز کی وردیوں میں ڈاکوئوں کی واردات
لاہور + فیروزوالا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت میں متعدد واردنتوں میں لاکھوں کا نقصان ہوا۔ فیروز والا میں بھی کئی افراد لٹ گئے۔ تفصیل کے مطابق لاہور میں ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا کے رہائشی فیصل مسعود کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر12 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، نواب ٹائون میں شاہد سے ڈیڑھ لاکھ روپے، ٹائون شپ میں حامد سے ایک لاکھ روپے،اچھرہ میں یوسف سے 85ہزار اور مو ٹرسائیکل،مزنگ میں ڈاکٹر فرخ سے 81ہزارروپے اور موبائل فون،غازی آباد میں کامران سے 80ہزارروپے اور موبائل فون،فیصل ٹائون میں فہیم سے 60ہزارروپے اور موبائل فون،نصیر آباد میں حبیب سے 40ہزارروپے اور موبائل فون،سبزہ زار میں جمیل سے 35ہزارروپے اور موبائل فون،باٹا پور میں ایاز سے 12ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے جوہرٹائون میں سے وسیم،نواب ٹائون میں احمد،شمالی چھائونی میں فیصل،مناواں میں سے طیب کی گاڑیاں جبکہ سول لائن میں سے عمران،لٹن روڈ میں کاشف،ساندہ میں رحمن،گلشن راوی میں رمضان،نواں کوٹ میں راحیل،مسلم ٹائون میں حسن،گلشن راوی میں ریاض،وحدت کالونی میں اویس،جنوبی چھائونی میں اسامہ ،فیکٹری یریا میں ایرک،لیاقت آباد میں محمود ، غالب مارکیٹ میں سے فیصل کی مو ٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔فیروزوالا میں لاہور روڈ پرجاوید نگر کے قریب ڈاکوئوں نے کسٹم پولیس کی وردیاں پہن کر ارشاد احمد کی کار سوار فیملی کو روک کر لوٹ لیا۔ زیورات‘ نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوئوں نے خلیل احمد کے گھر میں گھس کر اہ لخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات‘ نقدی‘ دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا اور فرار ہوگئے۔