مصطفی کانجو کی بریت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے یتیم طالبعلم زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفی کانجو اور شریک ملزموں کی بریت کیخلاف حکومت پنجاب کی جانب سے دائر اپیل میں پیش نہ ہونے پر تھانہ جنوبی چھائونی کے ایس ایچ او کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل عدالت نے مدعی مقدمہ اور گواہوں کے منحرف ہونے کے بعد پراسیکیوشن کے گواہوں پر جرح کے بغیر زین قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ انہوںنے عدالت کو آگاہ کیا کہ ضلعی عدالت نے بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کے مقدمے میں مصطفی کانجو کے بیرون ملک فرار ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت مصطفی کانجو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرے۔