• news

کراچی: عزیر بلوچ سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے عزیر بلوچ سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ آئی جی جے آئی ٹی کیلئے ایس ایس پی نامزد کریں۔ جے آئی ٹی میں حساس ادارے ، رینجرز، ایف آئی اے بھی شامل ہیں۔ عزیر سے 15 روز میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ دی جائے۔ وزارت داخلہ نے ہدایات وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی طرف سے عزیر بلوچ پر جے آئی ٹی تشکیل کیلئے سمری پر دستخط دیئے جانے کے بعد دی گئیں۔ سمری کے مطابق جے آئی ٹی کا سربراہ ایس ایس پی رینک کا افسر ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن