• news

ہیلری کلنٹن پر بھی ٹرمپ کا رنگ چڑھ گیا ، تقریب میں کتے کے بھونکنے کی آوازیں نکالنے لگیں

نیواڈا(صباح نیوز)امریکی صدارتی انتخاب کا دنگل کس کے نام ہوگا یہ تو وقت بتائے گا مگر سابق خاتون اول اور وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن پر بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا رنگ چڑھ گیا امریکی ریاست نیواڈا میں ایک انتخابی مہم کے دوران ہلیری کتے جیسی آوازیں نکالنے لگیں۔تفصیلات کیمطابق امریکا میں ان دنوں صدارتی انتخاب نے سیاسی ماحول کو خوب گرمایا ہوا ہے ایسے میں سیاستدانوں کی جانب سے اپنے ووٹروں کو لبھانے کے لیے نت نئے طریقے آزمائے جارہے ہیں مگر امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو میں ہیلری کلنٹن نے اپنی انتخابی مہم میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا انہوں نے ہجوم کے سامنے کتے کے بھونکنے کی ایسی آواز نکالی کہ حاضرین بھی دنگ رہے گئے کتے کی آواز نکالنے پر سامنے بیٹھے لوگوں کی اکثریت نے بے اختیار قہقہے لگادئیے ۔امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ہلیری کلنٹن نے اپنے حمائیتوں کو ایک ریڈیو کمرشل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس میں بار بار کتے کے بھونکنے کی آواز سنی ہے یہ آواز حقیقت نہیں بلکہ جعلی اور جھوٹ ہے اگر کوئی ریپبلکنز امیدواروں کی اصلیت جاننا چاہتا ہے وہ کتنا جھوٹ بولتے ہیں تو وہ اس کتے کی آواز کی کمرشل کو سامنے رکھے جس کی کوئی حقیقت نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن