• news
  • image

مانانوالہ: زخمی طالبہ چل بسی، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی، ٹینکر ڈرائیور گرفتار

مانانوالہ (نامہ نگار) سانحہ مانانوالہ میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ساتویں روز کم سن طالبہ دم توڑ گئی۔ ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی۔ پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ 10 فروری کو مانانوالہ کے نواحی کوٹوار کے قریب ننکانہ روڈ پر حادثہ میں ایل پی جی سے بھرے ٹینکر، متعدد کاروں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو لگنے والی آگ کے نتیجہ میں متعدد طلبا اور صحافی سمیت 10 افراد جھلس جانے سے موقع پر جاں بحق اور بیسیوں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو فیصل آباد، لاہور سمیت مختلف ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا تھا جن میں سے مزید 9 زخمی دم توڑ گئے تھے۔ گزشتہ روز بھی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں داخل نواحی محمود پورہ کی رہائشی نجی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم نویں جماعت کی طالبہ شیزہ سلیم زندگی کی بازی ہار گئی۔ متوفیہ کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ جاںبحق 20 افراد میں سے 11 کا تعلق محمود پورہ گاؤں سے ہے ۔ المناک سانحہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن