• news

عالمی ادارے پاکستان کے معاشی استحکام کو تسلیم کررہے ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آ ر حکا م کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر کے 33ہزار ایکسپورٹرز اور تاجروں کو 50لاکھ روپے مالیت تک کے ٹیکس ریفنڈ15 مارچ تک جاری کر نے کے فوری اقدامات کریں۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں موجودہ حکو مت کی کاوشوں سے رضا کا رانہ ٹیکس ادائیگی سکیم متعارف کرائی جا ر ہی ہے جس کیلئے قانون بن چکا ہے 29فروری تک رضاکارانہ ٹیکس فارم بھر نے والوں کو چھوٹ دی جائیگی ،معیشت کو سیاست سے الگ کرنا ہو گار اولپنڈی چیمبر آ ف کا مرس کی جا نب سے منعقدہ تقر یب سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ 2013میں عا لمی ما ہر ین پا کستان کو دیو الیہ قرار دے ر ہے تھے مگر حکو متی پا لیسیوں کی بدولت ہم بحران سے نکل آ ئے ،رضا کارانہ ٹیکس سکیم تاجر برادری کو ٹیکس میں لا نے کی اسکیم ہے کو ئی بھی ر کن قو می اسمبلی یا سینیٹر اس سکیم سے مستفید نہیں ہو سکتا پا کستان دنیا میں چو تھا ملک ہے جس کے پا ر لیمنٹر ین بھی این ٹی ایم کے حامل ہیں انھو ں نے کہا کہ جی ڈی پی کے مقا بلہ میں ٹیکس وصو لیوں کی شر ح15فیصد ہو نے پر بجٹ خسارہ ختم ہو جا ئے گا ، اب تک 2581ارب روپے کا ٹیکس حاصل کیا گیا تین سال میں پا کستان ٹیکسوں کی آ مدن سے 60فیصد ترقی کر ے گا پا کستانی معیشت کی بات ہو تو اسے سیا ست سے الگ ر کھا جا نا چاہئے۔انھوں نے کہا رواں سال 3100ارب روپے ٹیکس حاصل کر نے کا ہدف طے ہے رواں سال11جنوری کو پا کستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا جنم لیا ہے جس سے انتہا ئی مثبت نتا ئج بر آ مد ہو نگے ،تاجر برادری ٹیکس رضاکارانہ سکیم کو بھرپور کامیاب کر رہی ہے، جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکس وصولیوں کی شرح 15فیصد ہونے پر بجٹ خسارہ ختم ہو جائے گا،ٹیکس فائلرز کی تعداد 7لاکھ سے بڑھ کر 10لاکھ ہو چکی، ہم نے معاشی چیلنجز میں 4سال کا سفر 2برس میں طے کیا، سب مل کر کوشش کریں تو پاکستان 35نہیں بلکہ 15یا 16سال میں دنیا کی 18ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے۔اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ ٹانگیں نہ کھینچیں اور ہمیں ترقی کیلئے کام کرنے دیں،تاجر برادری کے ساتھ نرمی سے پیش آنا حکومت کی ترجیح ہے۔ سٹیٹ بینک کے پاس 15 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں،وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال پہلے چھ ماہ میں ٹیکس وصولیاں 18.2 فیصد رہیں، عالمی معاشی ادارے پاکستان کے معاشی استحکام کو تسلیم کر رہے ہیں۔ دریں اثناء اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے جو کچھ کر سکتی ہے کریگی۔وہ اسلام آباد میں بلوچستان اسمبلی کی نئی منتخب سپیکر راحیلہ درانی سے گفتگو کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے راحیلہ درانی کو بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون سپیکر کی حیثیت سے متفقہ انتخاب پر مبارکباد دی بلوچستان اسمبلی کی سپیکر نے کہا کہ نہ صرف بلوچستان کے عوام کی خدمت کرنا ان کا نصب العین ہے۔

ای پیپر-دی نیشن