• news
  • image

کورم کی نشاندہی پر مساری پی ٹی آئی کے پارلیمانی وڈپٹی پارلیمانی لیڈرز کی غیر حاضری

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو ا تو اس وقت ایوان میں 13ارکان موجود تھے،شیخ رشید نے اس صورتحال پر احتجاج کیا اور کہا کہ اس عمر میں مجھے کورم کی نشاندہی کرتے ہوئے شرم آتی ہے لیکن حکومت کو بالکل نہیں آتی، اجلاس میں منگل کو ’’پرائیویٹ ممبرز ڈے‘‘ کی بجائے تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام نہ ملنے پر ا اپوزیشن کا ایجنڈا نمٹایا ، ارکان کو تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچنے پر اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج کیا ، سپیکر نے اپوزیشن ارکان کو کھل کر بات کرنے کا موقع دیا ، سید خورشید شاہ حکومت پر برستے رہے، اگرچہ وہ حکومت پر تنقید کر رہے تھے لیکن ان کا روئے سخن موجودہ حکومت کا وہ ’’طاقت ور ‘‘ وزیر ہے جس کا پائوں کئی کرپٹ لوگوں کی دم پر آیا ہے۔ سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ’’ برآمدات میں 25 فیصد کمی ہوگئی‘ 25سال میں 172 ادارے فروخت کر دئیے گئے‘ فیصلے منشاء کی منشاء پر ہوئے ہیں ‘ اڑھائی سو ارب روپے کا انجکشن غریب عوام کو لگایا جارہا ہے‘‘ شیخ رشید نے کہا کہ پی آئی اے کے جہاز دبئی سے آگے نہیں جاتے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کو ٹی وی کوریج پر مساوی مواقع ملنے چاہیں۔ ایوان میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک پر د وپہر دو بجے سو کر بیدار ہونے کا الزام عائد کرنے پر ان کی تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر محمد امجد خان نیازی سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر محمد صفدر نے امجد خان نیازی کو ڈھاکہ کے پلٹن گرائونڈ میں جنرل نیازی ہتھیار ڈالنے کا طعنہ دے دیا، کیپٹن(ر) محمد صفدر نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور جہانگیر ترین پر سنگین نوعیت کے الزام عائد کئے ۔ ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپو زیشن کی ریکو زیشن پر طلب کئے جانے والے اجلاس میں تقریر کے لئے تحریک انصاف کے پارلیمانی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دونوں کے موجود نہ ہونے پر تحریک انصاف کی چیف وہیپ شیریں مزاری سے ناراضی کا اظہار کیا ۔ ڈپٹی سپیکر نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی جانب سے تقریر کی طوالت پر تحریک انصاف کی وہپ شیر ی مزاری کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ’’ صر ف پارلیمانی لیڈر کو اتنی دیر تک اظہار خیال کی اجازت دی جا سکتی ہے ۔ اجلاس میںپی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر یا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میں سے کسی ایک کو تقریر کے لیے موجود ہونا چاہیے تھا۔ تاہم شیر یں مزاری کے مسلسل اصرار پر ڈپٹی سپیکر نے اسد عمر کو تقریر جاری رکھنے کی اجازت دے دی ۔ ،مسلم لیگ(ن) کے رکن کیپٹن(ر)صفدر نے تحریک انصاف کے رکن اسد عمر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ اسد عمر کے والد جنرل (ر) عمر کو محمود الرحمن کمیشن رپورٹ میں سانحہ مشرقی پاکسان کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا،نوازشریف اوراس کے آبائو اجداد نے پاکستان کی خدمت کی ہے وہ ان پر تنقید کرنے سے قبل یہ بھول ہی گئے انکے دوسرے صاحبزادے محمد زبیر عمر حکومت میں بیٹھے ہیں ، فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گیس پر لگائے گئے 101 ارب روپے کے نئے ٹیکس واپس لے‘ صاحبزادہ طارق اللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے پی آئی اے کی نجکاری ایک سال کیلئے موخر کر دے، قومی اسمبلی میں منگل کوحکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن جماعتوں نے پنجاب کے بعض اضلاع میں پشتوں قبائل کے بچوں کو سکولوں میں داخلے نہ دینے اور پہلے سے زیر تعلیم پشتون بچوں کو سکولوں سے نکالنے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ سے اس معاملے پر ایوان میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پارلیمنٹ کی ڈائری

epaper

ای پیپر-دی نیشن