• news

خیبرپی کے: محکمہ صحت میں تمام بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے کرانے کا فیصلہ

پشاور (این این آئی) محکمہ صحت کے تحت چلنے والے تمام پراجیکٹس میںکلاس فور کی آسامیوں کے علاوہ تمام بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے کروانے جبکہ ان پراجیکٹس کے تمام تر ریکارڈ اور دیگر معاملات کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام خان تراکئی کی زیر صدارت محکمے کے تحت چلنے والے پراجیکٹس اور پروگرامز سے متعلق منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن