متحدہ کے ایم این اے ریحان ہاشمی مستعفیٰ سپیکر ایاز صادق نے استعفیٰ منظور کر لیا
اسلام آباد (آن لائن) متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما ریحان ہاشمی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے استعفیٰ منظور کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی اجلاس کے دوران اعلان کیا کہ ایم کیو ایم کے رہنماء ریحان ہاشمی نے 6فروری کو قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا اور سپیکر قومی اسمبلی نے انکا استعفیٰ منظور کر لیا ہے ، ریحان ہاشمی کی خالی ہونے والی نشست کو 6 فروری سے خالی تصور کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق ریحان ہاشمی نے ڈپٹی میئر کے الیکشن لڑنے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا ہے وہ اب کراچی میں ڈپٹی میئر کا الیکشن لڑیں گے۔