وزیروں، اعلیٰ افسروں نے سرکاری ڈرائیور ذاتی کام پر لگا دیئے
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب میں وزیروں، اعلیٰ افسروں کی طرف سے کئی کئی سرکاری گاڑیاں رکھنے کے بعد ایک اور سیکنڈل کا انکشاف ہوا ہے جس میں وزیروں، مشیروں، اعلی افسروں نے کئی کئی سرکاری ڈرائیور بھی اپنے پرائیوٹ استعمال میں رکھے ہوئے ہیں۔ اس بارے میں محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے ٹرانسپورٹ پول نے تمام محکموں کو ہدایات دی ہیں کہ ان کے محکموں میں ڈرائیور کی منظور شدہ پوسٹیں کتنی ہیں اس کی تفصیل بھجوائی جائے اور کون کہاں ڈیوٹی دے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک صوبائی وزیر کے پاس 8 ڈرائیور ہیں جبکہ وہ ایک سرکاری گاڑی ایک ڈرائیور کا استحقاق رکھتے ہیں۔ اسی طرح ایک اعلیٰ افسر کے پاس 11 سرکاری ڈائیور ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
سرکاری ڈرائیور