حکومت ڈاکٹر عافیہ کے گھر والوں کو تحفظ دے دھمکیاں دینے والوں کو پکڑے: امیر جماعت اسلامی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھر پر نامعلوم افرادکی طرف سے چھاپوں اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مرکزی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عافیہ صدیقی کے گھر والوں کو تحفظ دیں اور گھر پر حملہ آور ہونے اور دھمکیاں دینے والوں کا سراغ لگاکر انہیں گرفتار کریں۔ انہوں نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ گزشتہ دو سال سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ان کے بچوں سے بات تک نہیں کروائی گئی جس سے خاندان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکہ دو ٹوک بات کرنی چاہئے ۔