انتخابی مہم میں غیر قانونی فنڈنگ سابق فرانسیسی صدر سرکوزی پرفرد جرم عائد
پیرس (اے پی پی) پیرس میں فرانسیسی اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر نکولس سرکوزی کو2012ء میں اپنی انتخابی مہم کے لیے غیرقانونی فنڈنگ پر باقاعدہ ملزم ٹھہرا دیا گیا ہے۔اس سے قبل تحقیقاتی جج نے تمام دن سابق صدر سے پوچھ گچھ جاری رکھی کہ سابق صدر نے 2.25 کروڑ یورو کی مقررہ حد سے تجاوز پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنی مہم کے کھاتوں میں ہیرا پھیری کی۔61 سالہ سابق صدر کو اپنے صدارتی دور سے متعلق متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔