• news

وزیراعظم کے نیب سے متعلق بیان کیخلاف پنجاب، سندھ اسمبلی میں قراردادیں جمع کرا دی گئیں

لاہور+ کراچی ( صباح نیوز+ نوائے وقت نیوز) وزیراعظم نواز شریف کے نیب سے متعلق بیان کیخلاف پنجاب اور سندھ اسمبلی میں قرار داددیں جمع کرادی گئیں ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے وزیراعظم نواز شریف کے نیب کے حوالے سے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میںقرارداد جمع کروا دی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا۔ نیب کے حوالے سے وزیراعظم اپنا بیان واپس لیں، قرارداد میں کہا گیا وزیراعظم کا یہ بیان کہ نیب سرکاری آفیسروں کو خوفزدہ کر رہا ہے اس وجہ سے حکومت نیب کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ وزیراعظم کا یہ بیان انتہائی غیر آئینی اور نیب کو دھمکی دینے کے مترادف ہے اس ملک میں کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے آئینی ادارے کام کررہے ہیں۔ ان کو ان کے کام سے روکنے کی کوشش ہے لہٰذا یہ ایوان وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہے کہ نیب کے خلاف دھمکی آمیز بیان واپس لیں ورنہ عوام یہ سمجھنے پر مجبور ہوں گے کہ موجودہ حکومت کرپشن کے خاتمہ میں سنجیدہ نہیں ہے۔ سندھ اسمبلی میں بھی قرارداد جمع کرادی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن