قومی ہاکی کھلاڑی اویس رحمن کا آبائی شہر پہنچنے پر شاندار استقبال کرینگے: اشتیاق احمد
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)بھارت میں ہونے والی سائوتھ ایشین گیمز کے فائنل میچ میں پاکستان کی طرف سے بھارت کو واحد گول کرنے والے نوجوان کھلاڑی اویس الرحمان کا تعلق شیخوپورہ سے ہے جمعہ کے روز اویس الرحمان کی شیخوپورہ آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اولمپئن اشتیاق احمد ،جنرل سیکریٹری مبشر چوہدری نے چیئرمین خالد محمود ورک کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔