آزاد کشمیر حکومت کے حالیہ اقدامات جمہوری اصولوں کیخلاف ہیں: راجہ فاروق
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں وکشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مجید حکومت کے حالیہ اقدامات آزاد کشمیر کی سالمیت، آزاد خطہ کے ریاست پاکستان کیساتھ تعلق اور جمہوری اصولوں کیخلاف ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے وفاق مخالف بیانات مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں اور پاکستان کے کیس کو کمزور اور قابض بھارت کے موقف کو تقویت دے رہے ہیں۔
وہ بدھ کو سرکاری ٹی وی کو انٹرویو اور صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام میں مسلم لیگ (ن) آزاد جموںو کشمیر پورا تعاون کریگی۔ انہوں نے کہا کہ نکیال میں پیپلز کنونشن کا انعقادکا انتخاب ضلع حویلی میں مسلم لیگ کے پرچم تلے برادریوں کی تقسیم کے خاتمے کے اثرات کو کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آزاد کشمیر کے باشعور عوام چوہدری مجید اور اسکے ساتھیوں کی اس سازش کو ناکام بنا دینگے۔