• news

افغانستان: ڈرون حملہ‘ آپریشن، 59 جنگجوئوں سمیت 61 ہلاک، روسی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

کابل (نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں ڈرون حملے، آپریشن اور دھماکوں میں 61 افراد مارے گئے۔ مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میںکمانڈر سمیت داعش کے 13 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ شمالی صوبہ فریاب میں ہونے والے بم دھماکے میں 3افراد ہلاک اور10 زخمی ہوگئے۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق افغانستان کے ضلع آچن میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی 45 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گرد 48 گھنٹے میں ہلاک ہوئے دیگر علاقوں میں ایک ہفتے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔ ہیومن رائٹس واچ کے محقق پیٹرسیا گوسمین نے الزام لگایا طالبان 6 سال کی عمر کے بچوں کو دھماکوں‘ لڑائی کیلئے بھرتی کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن