حکومت معدنیات، کان کنی سے متعلق پالیسیاں از سر نو مرتب کر رہی ہے: شیر علی
لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر معدنیات و کان کنی چوہدری شیر علی خان نے کہاکہ معدنیات اور کان کنی کے حوالے سے حکو مت تمام تر پالیسوں کو از سر نو تبدیل کیا جا رہا ہے،معدنیات و کان کنی کے حوالے سے نئے پالیساں لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چنیوٹ رجوعی میں اربوں روپے کے لوہے،تانبے اور دیگر قیمتی معدنیات کے ذخائر کی دریافت اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے مقامی طور پر کوئلے کی مائننگ کے نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک کی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہو نگے۔چینی کمپنی پنڈدادنخان میں 3 سو میگا واٹ کے کول فائبر پاور پلانٹ پر کام کر رہی ہے۔