• news

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹر چکلالہ کا دورہ‘ آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 کور ہیڈ کوارٹرز چکلالہ کا دورہ کرکے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 10 کور کی آپریشنل کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایل او سی پر خدمات انجام دینے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ جنرل راحیل شریف کے 10 کور ہیڈ کوارٹرز کے دورہ پر چیف آف آرمی سٹاف کو 10 کور کی آپریشنل اور سکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی۔ 10 کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر چکلالہ کے دورہ کے دوران آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمنیان کا اظہار کیا۔ مزید برآں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی فوج کے کمانڈر جان کیمبل نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جان کیمبل نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا علاقائی استحکام کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ آرمی چیف نے افغان امن کیلئے جنرل کیمبل کے کردار کو سراہا۔ جنرل جان کیمبل نے شہداءکی یادگار پر پھول چڑھائے۔
آرمی چیف

ای پیپر-دی نیشن