• news

سابق ڈی جی احتساب کمشن خیبر پی کے ایماندار آدمی تھے‘ نیب نے کبھی ذمہ داری سے کام نہیں کیا : شاہ محمود

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ نیب کی کارکردگی ہمیشہ سے ہی مایوس کن رہی ہے جن لوگوں نے قومی دولت لوٹی وہ آزاد گھوم رہے ہیں، اگر اس کی کارکردگی کا سروے کرایا جائے تو مجھے پورا یقین ہے کہ اکثریت نیب کے کام سے مایوس نظر آئے گی، نیب نے کبھی اپنا کام ذمہ داری سے کیا ہے نہ مستقبل میں کوئی امید ہے، خیبر پی کے کے احتساب کمیشن کے اختیارات کو کم نہیں کیا بلکہ اس میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا خاص و عام کو معلوم ہے کہ سندھ میں کرپشن نے اپنی جڑیں مضبوط کر رکھی ہیں مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ پنجاب کرپشن فری ہے، اگر سندھ اور خیبر پی کے میں کرپشن کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے تو پنجاب میں نہیں ہو رہی تو اس سے چھوٹے صوبوں میں نیب کی غیر جانبداری پر سوال اٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی احتساب کمیشن خیبر پی کے کے استعفے کا سن کر افسوس ہوا۔ وہ ایک سچے اور ایماندار آدمی تھے۔
شاہ محمود

ای پیپر-دی نیشن