مزار اقبال کے بعد اقبال میوزیم کو بھی تالے لگا دئیے گئے
لاہور (خصوصی رپورٹر) انتظامیہ نے علامہ اقبال میوزیم کو ضروری مرمت کیلئے بند کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب نے کچھ عرصہ قبل سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے مزار کو عام افراد کیلئے بند کر دیا تھا اور اب لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب علامہ اقبال روڈ پر واقع اقبال میوزیم کے داخلی دروازے کو تالا لگا دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میوزیم کی چھتیں کافی خراب ہو چکی تھیں جنہیں تبدیل کرنا ضروری تھا۔ اقبال میوزیم کی چاردیواری اونچی کرنے کیساتھ ساتھ اس پر خاردار تار بھی لگائے جائیں گے۔ مرکزی دیوار پر بھی لوہے کے جنگلے لگائے جا رہے ہیں۔
اقبال میوزیم/ تالے