الطاف کی تقریر پر پابندی کےخلاف متحدہ کا آج سے کراچی پریس کلب کے باہر 4 روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان
کراچی (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے الطاف حسین کے بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف آج جمعہ سے 4روز کےلئے علامتی بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ڈی چوک دھرنے کے باعث چینی صدر پاکستان نہ آ سکے، ہم نے دھرنا دیا تو پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم باہر نہیں نکل سکیں گے، جمہوریت کی آڑ میں آمریت قائم کی جا رہی ہے۔ وہ جمعرات کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
بھوک ہڑتال