پی آئی اے اور نجی ائر لائن کے طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے، تحقیقات شروع
گوادر (آئی این پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن اور شاہین ایئرلائن کے طیارے گوادر کے قریب فضا میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے، ابتدائی تحقیقات میں شاہین ایئرلائن کی غلطی ثابت ہوئی، معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن اور شاہین ایئرلائن کے طیارے گوادر کے قریب فضا میں آمنے سامنے آ گئے تاہم پائلٹس نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو ٹکرانے سے بچا لیا۔ ذرائع کے مطابق کپتانوں نے ایئر ٹریفک کنٹرول روم کے احکامات کی خلاف ورزی کی۔ چیف پائلٹ سیفٹی نے کہا کہ دونوں طیاروں کے پائلٹ کی غفلت کی وجہ سے بڑا حادثہ ہوسکتا تھا تاہم پی آئی اے کے پائلٹ نے مہارت سے طیارے کو بچا لیا۔ انہوں نے کہاکہ شاہین ایئرلائن کے طیارے نے فریکونسی بدلنے کا کنٹرول ٹاور کو نہیں بتایا جس پر دونوں طیارے ایک ہی بلندی پر آگئے تھے۔
طیارے