سجل علی اور ان کی بہن صبور علی ایک ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار
لاہور(شوبزڈ یسک )پاکستانی اداکارہ سجل علی اور ان کی بہن صبور علی ایک ہی ساتھ پاکستانی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔سجل انجم شہزاد کی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ کہ ساتھ فلم ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جبکہ ان کی چھوٹی بہن صبور علی ہدایت کار نبیل قریشی کی فلم ’ایکٹر ان لا‘ میں نظر آئیں گی۔سجل علی کی پہلی فلم 'زندگی کتنی حسین ہے' میں ان کے ہمراہ فیروز خان اہم کردار ادا کریں گے۔اس فلم کی کہانی دو محبت کرنے والوں زین احمد اور مائرہ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی محبت کو امر کرنے کے لئے شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں۔