• news

ویوین رچرڈز اظہر محمود کو قومی کرکٹ ٹیم کے کو چز بنانے جانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ نے کوئٹہ گلیڈیٹر کی کوچنگ کرنے والے ویوین رچرڈز اور قومی سابق آل راونڈر اظہر محمود کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیاجا رہا ہے۔ تاہم اس بات کا فیصلہ پاکستان سپر لیگ کے اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سلسلے میں بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی جگہ عظیم ویسٹ انڈین سر ویوین رچرڈز کو بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس وقت پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ناقابل بھروسہ ہے۔ گرانٹ فلاور کو اس بارے میں فری ہینڈ دیا گیا تھا لیکن وہ بیٹنگ لائن کی خامیاں دور نہ کر سکے۔ اس لئے اب ویوین رچرڈز کو یہ ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق آل راونڈر اظہر محمود کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اظہر محمود اس وقت پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ پاکستان ٹیم کے موجودہ باولنگ کوچ مشتاق احمد واپس نیشنل اکیڈمی کو واپس کر کے ان کی جگہ اظہر محمود کو یہ فریضہ سونپے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سر ویوین رچرڈز اس وقت پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کر رہے ہیں جبکہ اظہر محمود انگلینڈ میں مقیم ہیں اور وہ انگلش کاونٹی کی ٹیم سرے کے اسسٹنٹ کوچ اور کھلاڑی بھی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن