• news

پنجاب کی جونیئر ہاکی ٹیموں کیلئے ٹرائلز آج ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب کی دو جونیئر ہاکی ٹیموں کے انتخاب کے لیے ایک روزہ ٹرائلز آج نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونگے۔منتخب کھلاڑی نیشنل جونیئر ہاکی چیمپیئن شپ اور اس کے کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کرینگی۔ ایک روزہ ٹرائلز کے لیے سلیکشن کمیٹی میں اولمپیئن محمد سرور، اولمپیئن محمد شفقت اور اولمپیئن علیم رضا شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن