صومالیہ:فضائی حملے میں الشباب کا انٹیلی جنس سربراہ 10 کمانڈر مارے گئے
نیروبی( بی بی سی+ اے ایف پی) کینیا کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک فضائی حملے میں صومالیہ کی شدت پسند تنظیم ’’الشباب) کے انٹیلی جنس سربراہ کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق محمد کاراتے اور الشباب کے 10دیگر کمانڈر 8فروری کو جنوبی صومالیہ میں ہونے والے حملے میں مارے گئے ۔کینیا کی فوج کے ترجمان کے مطابق فوجی اڈے پر گزشتہ ماہ کئے جانے والے حملے میں محمد کاراتے نے اہم کردار ادا کیا تھا امریکہ نے کاراتے کے سر کی قیمت 5ملین ڈالررکھی تھی الشباب نے کاراتے کی ہلاکت کی اطلاعات کی تردید کی ہے ۔ القاعدہ سے منسلک شدت پسند الشباب کے خلاف افریقی یونین کے 22ہزار فوجی اقوام متحدہ کی حمایت کے ساتھ محو جنگ ہیں جن میں سے چار ہزار اہلکار کینیا کے ہیں کینیا کی فوج کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت کاراتے ایک تربیتی کیمپ میں نئے جنگجوئوں کی تربیت مکمل ہونے کی تقریب میں موجود تھے جن میں خودکش بمبار، قاتل اور بارودی مواد کے ماہر شامل تھے۔ فوج کے مطابق حملے میں الشباب کے کم سے کم 40جنگجو مارے گئے ترجمان نے کہا الشباب کو بڑا دھچکہ لگا ہے۔