سوات: بچوں کی لڑائی پر فائرنگ‘ ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
سوات (فضل خالق خان سے) سوات کے علاقے بلوگرام میں بچوں کی لڑائی پر رشتے داروں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے4 افراد جاں بحق جبکہ دوسرے فریق کا ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شام سوات کے علاقے بلوگرام میں رشتہ دار دو فریقین میں بچوں کی لڑائی پر جھگڑا ہوا جس نے بعد میں خونی شکل اختیار کرلی۔ دونوں فریق نے ایک دوسرے پرآزادانہ فائرنگ شروع کردی ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق کے 4 افراد محمد ایاز، فیاض، شوکت جبکہ ان کی ایک بہن شکیلہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔مشتاق گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ رحیم آباد پولیس نے واقعے کے بعد موقع پر پہنچ کر دونوں جانب سے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔