اختیار نہ ملا تو سندھ حکومت کو چلنے نہیں دیں گے: وسیم اختر
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ اختیار نہ ملا تو سندھ حکومت نہیں چلنے دیں گے، پیپلز پارٹی نے 5 سال سندھ کو لوٹا، کرپشن کے تحفظ کیلئے پیپلزپارٹی ، ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں، کرپشن کا خاتمہ کرنے والوں کا ساتھ دوں گا۔ عزیر بلوچ اور ذوالفقار مرزا کے بارے میں زرداری کو سب پتہ تھا، سندھ حکومت من پسند افراد کو ٹھیکے دے رہی ہے۔
وسیم اختر