• news

نفاذ اسلام کیلئے مولانا عبدالعزیز کی رٹ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگاکر واپس کر دی

اسلام آباد (آن لائن) خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز کی جانب سے ملک میں نفاذ اسلام کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن اعتراض لگا کر واپس کردی گئی۔ مولانا عبدالعزیز نے ملک میں نفاذ اسلام اور آئین کی اسلامی شقوں پر عملدرآمد کے لئے طارق اسد ایڈووکیٹ کے ذریعے آئینی پٹیشن دائر کی تھی۔رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے مولانا عبدالعزیز کی پٹیشن کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے واپس کردی۔ لال مسجد ترجمان کاکہنا ہے کہ اعتراضات دورکرکے درخواست دوبارہ دائرکردی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن