متحدہ سکھر زون آفس پر رینجرز کا چھاپہ، پوچھ گچھ، تلاشی
سکھر (نامہ نگار) رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون آفس میں وہاں موجود ایم پی اے دیوان چند چاولہ اور دیگر سے پوچھ گچھ کی اور سامان کی تلاشی لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز رینجرز کے اہلکاروں نے متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون آفس پر کارروائی کی اور زونل آفس میں موجود ایم پی اے دیوان چند چاولہ اور دیگر عہدیداران سے پوچھ گچھ کی اور دفتر میں موجود سامان کی تلاشی لی اور واپس چلے گئے۔