• news

سندھ ہائیکورٹ نے چائنہ کٹنگ میں ملوث چنوں ماموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن اور بے قاعدگیوں میں ملوث سوئی سدرن گیس کے سابق ایم ڈی ارشد وارثی جبکہ چائنہ کٹنگ میں ملوث احسن عرف چنوں ماموں و دیگر ملزموں کی ضمانت کی درخواست مسترد اور ایگزیکٹ کے 9 ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایس ایس جی سی کے سابق ایم ڈی کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ارشد وارثی نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا لیکن اس کے باوجود حراست میں رکھا ہوا ہے لہذا ضمانت کی درخواست منظور کی گئی۔ نیب نے سندھ ہائی کورٹ میں چائنہ کٹنگ کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق چنوں ماموں اپنے فرنٹ مین فیصل مسرور کے ذریعہ ڈیل کرتا تھا۔نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے احسن عرف چنوں ماموں نے انجم جمیل سے سستے داموں پلاٹ خریدے اور ملزمان نے گلستان جوہر میں بڑے پیمانے پر چائنہ کٹنگ کی۔عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن