ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 38 کروڑ 79 لاکھ ڈالر ہو گئے
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 38 کروڑ 79 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق 12 فروری 2016ء کو مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 15 ارب 51 کروڑ 48 لاکھ ڈالر تھا جبکہ دیگر بینکوں کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 87 کروڑ 31 لاکھ ریکارڈ کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔