ملکی مجموعی پیداوار کی 82 فیصد مکئی پنجاب میں پیدا ہوتی ہے: محکمہ زراعت
لاہور (پ ر) پنجاب میں مکئی تقریباً 16 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کاشت کی جاتی ہے جو مجموعی ملکی پیداوار کا 82 فیصد بنتا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ سال پنجاب میں مکئی کے کاشتہ رقبہ سے 4.02 ملین ٹن پیداوار حاصل ہوئی۔ پنجاب کے تمام میدانی علاقوں کے کاشتکار بہاریہ مکئی کی کاشت کے لیے ہائبرڈ اقسام کو ترجیح دیں۔