• news

پاکستان پوسٹ کا سالانہ خسارہ 635 کروڑ سے تجاوز کرگیا: وزارت مواصلات

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پوسٹ کا سالانہ خسارہ چھ ارب پینتیس کروڑ سے تجاوز کر گیا، وزارت مواصلات نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا،پی ایس او نے ایل این جی کی درآمد اور قیمتوں کی تفصیلات بھی پیش کر دیں۔ ڈپٹی سپیکر مرتضٰی جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت مواصلات نے اپنے تحریری جواب میں انکشاف کیا کہ پاکستان پوسٹ کا سالانہ خسارہ چھ ارب پینتیس کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن