• news

ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت بجلی اور گیس درآمد کرینگے: خرم دستگیر

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایران سے ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت بجلی اور گیس درآمد کریں گے۔ تیل کی درآمد سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت پاکستانی ٹرک افغانستان کے راستے وسطی ایشیا تک جا سکیں گے۔ ایرانی بینکنگ سسٹم پر عائد پابندیاں تاحال موجود ہیں اس عمل کیلئے ویزے اور فضائی ضرورت نہیں ہو گی۔ وزارت تجارت نے ایران کو تہران ٹریڈ ایگزیبیشن کرانے کیلئے باقاعدہ خط لکھ دیا چند ماہ میں پاکستانی ٹرک وسطی ایشیا تک سامان کی ترسیل کر سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن