• news

گریٹر اقبال پراجیکٹ پاکستانی ثفاقت‘ تاریخی ورثہ کی اہمیت اجاگر کرے گا: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ شہباز شرےف کی زےرصدارت اجلاس میں گریٹر اقبال پراجیکٹ کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں عظیم قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ہے اور عظیم وطن کیلئے آگ اور خون کے دریا عبور کئے گئے۔ تحریک پاکستان ایک ایسی جدوجہد ہے جس کی تاریخ عالم میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ نئی نسل کو تحریک پاکستان کے دوران دی جانے والی اسلاف کی عظیم قربانیوں سے روشناس کرانا قومی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں تحریک پاکستان اور قومی ہیروز کی لازوال قربانیوں کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے گریٹر اقبال پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ منصوبہ ایشیا میں تاریخی اعتبار سے ایک منفرد اور اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے۔ منصوبے میں تحریک پاکستان کے حوالے سے ہسٹری میوزیم بنایا جائے گا اور تحریک پاکستان کے قومی ہیروز کیلئے نیشنل ہیروز گیلری بھی بنے گی۔ سٹوری ٹیلر بنچ بھی گریٹر اقبال پراجیکٹ کا حصہ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ حصول پاکستان کی منزل کی جانب سفر کے حوالے سے آڈیو، ویڈیو سینٹر کا قیام بھی عمل میں لانے کا جائزہ لیا جائے۔ گریٹر اقبال پراجیکٹ اعلیٰ معیار کا شاہکار اور سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہوگا جو نہ صرف پاکستان کی ثقافت اور تاریخی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ نئی نسل کو تحریک پاکستان کی اہمیت اور قومی ہیروز کی کاوشوں اور قربانیوں سے آگاہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا اور اس منصوبے کی تکمےل سے عوام کو بہترےن تفرےحی سہولتےں بھی مےسر آئےں گی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور آئندہ اڑھائی برس کے دوران صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر اربوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔ پراجیکٹ مکمل ہونے سے پنجاب کی 4 کروڑ سے زائد دیہی آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔ دور آمریت میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے نام پر عوام سے دھوکہ کیا گیا اور اربوں روپے کی لوٹ کھسوٹ کی گئی جبکہ پنجاب حکومت کے دےگر منصوبوں کی طرح صاف پانی پراجےکٹ بھی شفافےت اوراعلی معےار کی مثال ہوگا اور عوام کو پےنے کے صاف پانی کا حق دےا جائے گا۔ صاف پانی پراجےکٹ انتہائی اہمےت کا حامل منصوبہ ہے لہٰذا اس منصوبے پر پےشہ ورانہ انداز مےں کام کےا جائے۔ ارکان اسمبلی سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ صوبے میں کرپشن فری کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔ مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے اعلیٰ معیار، شفافیت اور تیز رفتاری سے تکمیل کی اپنی مثال آپ ہیں۔ وسائل کے شفاف اور درست استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کوئی ہم پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے جسٹس چودھری اقبال کے والد اور صحافی سید مشرف شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف

ای پیپر-دی نیشن