• news

کئی شہروں میں بسنت‘ 10 زخمی‘ گوجرانوالہ میں ڈی ایس پی‘ ایس ایچ او معطل

گوجرانوالہ + فیصل آباد + کامونکے + لاہور (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران+خصوصی رپورٹر) کئی شہروں میں بسنت، منچلوں کی فائرنگ، درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا‘ نوجوان‘ بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے، وزیراعلیٰ کا نوٹس گوجرانوالہ میں ڈی ایس پی‘ ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔ گوجرانوالہ کے باسیوں نے بسنت پر حکومتی پابندی کو ہوا میں اڑا کر رکھ دیا۔ شہر بھر میں بو کاٹا کی آوازیں۔ کئی جگہوں پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سو کے قریب افراد کو پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے الزام میں گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں بند کر دیا ہے۔ عمران ضروری کام کے سلسلے میں موٹرسائیکل پر جا رہا تھا راستے میں سیٹلائٹ ٹاﺅن کے قریب پتنگ کی ڈور گلے اور ہاتھ پر پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ رتہ روڈ کا دس سالہ زین سڑک سے گزر رہا تھا اس دوران ایک پتنگ کی دھاتی ڈور اس کے اوپر گر گئی جس سے اس کے چہرے اور ہاتھوں پر زخم آئے۔ پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران مو¿ثر کارروائی کے نتیجے میں 37 مقدمات درج کرکے 53 ملزمان گرفتار کئے اور ان کے قبضہ سے 50 کیمیکل ڈورکی گوٹیں‘ 97 پتنگیں برآمد کیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے گوجرانوالہ کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاﺅن میں ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار کے زخمی ہونے کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو فوری معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں بسنت کے موقع پر درجنوں نوجوانوں کو پولیس نے حراست میں لیکر مختلف مقدمات درج کئے۔ فیصل آباد میں بسنت کے دوران بچی اور ادھیڑ عمر شخص ڈور پھرنے سے زخمی جبکہ 4 بچے چھتوں سے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ فیصل آباد میں بسنت کے دوران کلیم شہد کالونی نمبر 2 کے افضل کی پانچ سالہ بیٹی ردا کے ناک پر گلشن کالونی نڑوالا روڈ پر تیز ڈو پھر گئی جبکہ منصور آباد کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار 48 سالہ شہباز ولد رفیق کے گلے پر ڈور پھری۔ علاوہ ازیں پانچ سالہ حسنین پانچ سالہ رمیا، چھ سالہ عدیل اور 12 سالہ طلحہ چھتوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔ منچلوں کی طرف سے فائرنگ بھی کی گئی۔ پاکپتن میں پولیس تھانہ سٹی کا بسنت سے قبل پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن۔ 620 پتنگیں 315 ڈوریں برآمد۔ 2 پتنگ فروش گرفتار کر لیاگیا۔ علاوہ ازیں کامونکے میں کریک ڈاﺅان میں پتنگ بازی کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ گزشتہ روز پتنگ بازی کے دوران دھاتی ڈور پھرنے سے مین بازار کا 22 سالہ ناصر اور احمد پور ورکاں کا 14 سالہ داﺅد شدید زخمی ہوگئے۔ سارا دن پولیس اور منچلوں کے مابین آنکھ مچولی رہی سٹی پولیس نے پتنگیں فروخت کرنے والے عظیم‘ زاہد‘ عثمان‘ ارسلان اور عمر وغیرہ کو بھی گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
بسنت زخمی

ای پیپر-دی نیشن