• news

سانحہ ننکانہ: مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، تعداد 23 ہو گئی

مانانوالہ + خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگاران) دس روز قبل مانانوالہ ننکانہ روڈ پر کوٹوار کے قریب ایل پی جی سے بھرے ٹینکر اور کار کے حادثہ میں جھلس کر زخمی ہونے والے مزید دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 23 ہو گئی۔ گزشتہ روز الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے برن یونٹ میں داخل مانانوالہ کے نواحی گاو¿ں واڑہ بہلولیاں کی رہائشی خاتون سات بچوں کی ماں کوثر پروین اور ملے مانگٹ مشمولہ خانقاہ ڈوگراں ضلع شیخوپورہ کا رہائشی اے ایس آئی سکندر حیات شدید زخموں کی وجہ سے دم توڑ گئے۔ متوفیہ کوثر پروین کا خاوند عبدالرحمن تا حال الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں داخل ہے۔
مانانوالہ سانحہ

ای پیپر-دی نیشن