پی آئی اے میں اکھاڑ پچھاڑ ‘ ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کو عہدے سے ہٹادیا گیا
کراچی (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے میں افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کیپٹن نوید عزیز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، انکی جگہ کیپٹن قاسم حیات کو نیا ڈی ایف او تعینات کردیا گیاہے جو پہلے بھی اس عہدے پر تعینات تھے اور پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پالپا کے دباﺅ پر انکی جگہ کیپٹن نوید عزیز تعینات ہوئے تھے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق مزید افسران کے تبادلے وتقرریا ں بھی آئندہ چند روز میں متوقع ہیں۔