• news

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرلیا

اسلام آباد (آئی این پی+ آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) وزارت بین الصوبائی رابطہ کی سفارش پر وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ، بجلی کے واجبات اور دیگر امور زیرغور آئیں گے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں چاروں وزرا ئے اعلیٰ، کونسل کے ارکان وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے دو روز قبل وزیراعظم کو اجلاس بلانے کےلئے خط لکھا تھا۔ واضح رہے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب نہ کرنے پر چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے گزشتہ روز رولنگ جاری کی تھی۔
مشترکہ مفادات کونسل

ای پیپر-دی نیشن